پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی، مصدق ملک

مصدق ملک کا انکشاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی لیکن اسے ٹھکرا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم 1973 کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ہے، مونس الہیٰ

خورشید شاہ کی پیشکش

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنالیں لیکن پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی کی خورشید شاہ کے ذریعے دی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پاکستانی ہائی کمشنر کو اچانک تبدیل کردیا گیا

ندیم افضل چن کی کوششیں

وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اور کہا کہ پیپلزپارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے، آئیے آپ حکومت بنائیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ پیشکش بھی ٹھکرادی۔

پی ٹی آئی کا موقف

مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی نہیں بنانا چاہتی اور چلانا بھی نہیں چاہتی اور نہ ہی چلنے دینا چاہتی ہے تو آخر چاہتی کیا ہے؟

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...