عرفان صدیقی کے بیٹے عمران خاور صدیقی ایڈوائزر وزیراعلیٰ پنجاب مقرر
وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی تعیناتی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عرفان صدیقی مرحوم کے بڑے صاحبزادے عمران خاور صدیقی کو ایڈوائزر مقرر کر دیا۔ اس حوالے سے ایس اینڈ جی اے ڈی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہتر حکمرانی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، فاروق ستار
مسلم لیگ ن کی سیاست میں تبدیلی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف عرفان صدیقی کی خالی سینیٹ کی نشست ان کے بیٹے کو دینا چاہتے تھے۔
عمران صدیقی کی حیثیت
عمران صدیقی پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ کے سربراہ ہیں اور اس حیثیت سے سرکاری خزانے سے تنخواہ لے رہے تھے جس کے باعث وہ سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے اہل نہیں۔








