نشان حیدر سوار محمد حسین کا 54واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے

54واں یومِ شہادت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) 1971ء کی جنگ میں جرأت، بہادری اور قربانی کی لازوال مثال قائم کر کے نشان حیدر پانے والے سوار محمد حسین کا آج 54واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صحافی پر افغانی ہونے پر شناختی کارڈ منسوخی کے خلاف کیس، وزارتِ داخلہ کو 30 روز میں اپیل پر فیصلہ کرنے کا حکم

عسکری قیادت کی خراجِ عقیدت

پاک فوج، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ایچ جے، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، ایڈمرل نوید اشرف اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے سوار محمد حسین شہید نشانِ حیدر کے 54ویں یومِ شہادت پر انتہائی احترام اور قومی فخر کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بزنس کونسل دبئی کی جانب سے وزیر مملکت / وزیر اعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل خان کے ساتھ انٹرایکٹو ملاقات کا اہتمام

غیر معمولی جرات کی مثال

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے 1971ء کی جنگ کے شکرگڑھ سیکٹر میں سوار محمد حسین شہید کی غیر معمولی جرات، فرض شناسی اور بہادری کو یاد کیا، جہاں انہوں نے دشمن کے بڑھتے ہوئے ٹینکوں کی نشاندہی کر کے ریکوئیلس رائفلز کے عملے کی بھرپور رہنمائی کی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدے کا عندیہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

شہادت کا مقام

سوار محمد حسین شہید کی بے خوف کارروائیوں کے نتیجے میں متعدد بھارتی ٹینک تباہ ہوئے اور محاذِ جنگ کا رخ پاکستان کے حق میں بدل گیا، اسی دوران وہ دشمن کی فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گئے اور ہمیشہ کیلئے قومی تاریخ میں امر ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: جدہ میں کشمیر کے یوم سیاہ کے حوالے سے تقریب ،مہمان خصوصی قونصل جنرل پاکستان خالد مجید تھے

عزم و ہمت کا نشان

نشانِ حیدر سوار محمد حسین شہید کی قربانی آج بھی عزم و ہمت کی مثال ہے اور پاکستان کی سرحدوں کے دفاع کیلئے مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کی علامت سمجھی جاتی ہے، ان کا جذبہ آنے والی نسلوں کیلئے مشعلِ راہ ہے جو مادرِ وطن کی حرمت اور سلامتی کے تحفظ کیلئے ہر دم تیار رہتے ہیں۔

قوم کا عہد

قوم اس بہادر سپوت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایک محفوظ، مضبوط اور با وقار پاکستان کی تعمیر جاری رکھی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...