لاہور؛ قوال شیر میاں داد کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ گرفتار
چوری کی واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قوال شیر میاں داد کے گھر چوری کرنے والی ملازمہ کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے تمام حدیں پار کر دی ہیں، عمران خان سے رہنمائی لیں گے
ملازمہ کی چالاکی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، معروف قوال شیر میاں داد کی گھریلو ملازمہ نے گھر کا صفایا کر دیا۔ قوال شیر میاں داد فیملی کے ہمراہ شادی کی تقریب میں گئے ہوئے تھے، اس دوران گھریلو ملازمہ نے گھر خالی دیکھ کر 6 تولے زیورات چرالئے تھے۔ ملزمہ نے زیورات کو گھر کے صحن میں دفنایا تھا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کا کہنا ہے کہ چوہنگ پولیس نے ملزمہ سے 6 تولے طلائی زیورات برآمد کر لئے ہیں اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔








