گیمبلنگ ایپ کی تشہیر: رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کی راہداری ضمانت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا وہ رکن جس نے پیسکو کے گرڈ اسٹیشنز پر دھاوا بول کر تمام فیڈرز آن کرا دیئے
سماعت کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو کا مستقل جنگ بندی پر مشروط آمادگی کا اظہار، 60 روزہ سیزفائر کے دوران غزہ کو غیر مسلح کرنے کی شرط
وکیل کی درخواست
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔
وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج بھی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
عدالت کا حکم
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کیس لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کریں گے
ملزمان کے خلاف مقدمات
ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ائیرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
رجب بٹ کی واپسی
گزشتہ روز برطانیہ کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد پاکستانی یوٹیوبر پاکستان پہنچ چکے ہیں، رجب بٹ کو ویزا منسوخی کی بنا پر برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا۔








