گیمبلنگ ایپ کی تشہیر: رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور
اسلام آباد ہائیکورٹ کی راہداری ضمانت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی 10 دن کی راہداری ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: سرور شاہد ٹرسٹ کے عہدیداران کی لندن میں اہم ملاقاتیں، کارڈیک سینٹر گوجرانوالہ کے لئے مالی معاونت کا اعلان
سماعت کا آغاز
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی جس دوران رجب بٹ اور ندیم نانی والا عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کا 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان
وکیل کی درخواست
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کراچی میں بھی مقدمہ ہے لہٰذا 15 روز کی راہداری ضمانت دی جائے۔
وکیل درخواست گزار کے مؤقف پر جسٹس انعام منہاس نے کہا کہ 10 دن کی حفاظتی ضمانت دے رہے ہیں، متعلقہ عدالت سے رجوع کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے رائفل کے ساتھ جمعے کا خطبہ دیا
عدالت کا حکم
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے دونوں کو 10 دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے راہداری ضمانت منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: ہنگو میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، ڈی پی او زخمی، 5 دہشتگرد ہلاک
ملزمان کے خلاف مقدمات
ملزمان کے خلاف گیمبلنگ ایپ کی تشہیر پر سائبر کرائم کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز پاکستان پہنچنے پر رجب بٹ کو ائیرپورٹ سے گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
رجب بٹ کی واپسی
گزشتہ روز برطانیہ کی جانب سے ملک بدر کیے جانے کے بعد پاکستانی یوٹیوبر پاکستان پہنچ چکے ہیں، رجب بٹ کو ویزا منسوخی کی بنا پر برطانیہ سے ملک بدر کیا گیا۔








