مشہور یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی والا برطانیہ سے اسلام آباد پہنچ گئے۔
رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی وطن واپسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ سے بے دخلی کے بعد یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ندیم نانی والا پاکستان واپس پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ڈکیت ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں ہلاک
پرواز کی تفصیلات
ایکسپریس نیوز کے مطابق، دونوں یوٹیوبر برطانیہ سے برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 2161 کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ جہاز میں دونوں نے اپنی تصاویر بنائی اور شیئر کیں، جبکہ ان کے استقبال کے لیے ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی بڑی تعداد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے لیے چین کی جانب سے امدادی سامان کے 2 طیارے پاکستان پہنچ گئے
ایمیگریشن کا عمل
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق، پاکستان واپس پہنچنے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ پر دونوں کی ایمیگریشن کا عمل مکمل کر لیا گیا، جس کے بعد وہ اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: نرگس فخری خفیہ شادی کے بعد شوہر کے ساتھ پہلی بار منظر عام پر آگئیں
عدالت کی حفاظتی ضمانت
قبل ازیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی کل تک کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی بیٹوں سے بات کروا دی گئی اور اخبارات بھی فراہم کر دیئے گئے
سماعت کی تفصیلات
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم کے کیسز میں ملزمان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل احد کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ان کے موکلان وطن واپس آ کر مقدمات کا سامنا کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں وطن واپسی پر گرفتار نہ کرنے اور ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کے لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: باباجی! جوتیاں مار لیں پر اللہ کے واسطے ایسی بات مت کریں، میں آپ سے حساب کتاب لوں گا؟ یہ سب کچھ مجھ سے زیادہ آپ کا ہے، گناہ گار مت کریں
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دونوں کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمرجنگ ٹیمز ایشیاکپ: بھارت کی یو اے ای کو 7 وکٹ سے شکست
ملک بدری کی وجوہات
واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کیا تھا، جس کے بعد وہ پاکستان کیلیے روانہ ہوئے۔ رجب بٹ کی ملک بدری کی وجہ ان کا برطانوی ویزے کی منسوخی تھی، جس کے حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ نے یوٹیوبر کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔ ان کے پاس 2027 تک کا ویزہ تھا۔
آگے کی حکمت عملی
رجب بٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ محکمہ داخلہ کے فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔








