2025 میں قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ، دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا
دنیا میں قرض کی نئی لہر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق دنیا بھر میں قرض میں اضافے کی نئی لہر سامنے آرہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ، اے غزہ۔۔۔
2025 میں قرض کا اضافہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں دنیا کا قرض 26 ہزار ارب ڈالر بڑھا۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کی ایئر چیف سے ملاقات، پاک فضائیہ اور چین کے درمیان دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
عالمی قرض کی صورتحال
رپورٹ کے مطابق دنیا کا قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر ہوگیا ہے، غیر مالیاتی کارپوریٹس کا قرض 1 لاکھ ڈالر ہونے لگا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر پیٹرولیم
اے آئی اور صاف توانائی کا کردار
انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی اور صاف توانائی کی ضرورت قرضوں کا بہاؤ بڑھا رہے ہیں، عالمی مارکیٹ کو یہ بدلاؤ آئندہ برسوں میں بدل دے گا۔
گھریلو قرض میں اضافہ
رپورٹ کے مطابق دنیا کا گھریلو قرض 4 ہزار ارب ڈالر بڑھ کر64 ہزار ارب ڈالر ہو گیا ہے۔








