کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد، سابقہ الیکشن شیڈول برقرار
الیکشن کمیشن کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے سابقہ الیکشن شیڈول برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: یمن پر حملے کرنے والے امریکی بحری جہاز سے مہنگا ترین طیارہ سمندر میں گر گیا، کروڑوں ڈالر کا نقصان
بلدیاتی انتخابات کی تاریخ
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنادیا۔ جاری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات مؤخر کرنے کی وجوہات قانونی طور پر قابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبر کو ہی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں درج دہشتگردی کے مقدمہ کی سماعت آج ہو گی
آئینی ذمہ داری اور فیصلہ
فیصلے میں کہا گیا کہ حالات و واقعات کے باوجود آئینی ذمہ داری پوری کرنا ضروری ہے۔ کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا عمل 2 مرتبہ مکمل کیا جاچکا ہے، اعتراضات کا فیصلہ بھی ہو چکا، ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کر چکا۔
یہ بھی پڑھیں: حج پر جانے کے خواہشمند افراد کب تک درخواست جمع کروا سکتے ہیں؟ اعلان ہو گیا
آئین کی وضاحت
الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں۔ سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی معاملات پر حکم دینا ہمارا دائرہ اختیار ہے، صوبائی حکومت کی رکاوٹیں آئین کی خلاف ورزی کے مترادف ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ کون نیند سے بیدار کر رہا ہے مجھے
اکثریتی فیصلے سے اختلاف
الیکشن کمیشن نے دونوں درخواستیں مسترد کر دیں، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابی شیڈول برقرار رکھا، اور فیصلہ صوبائی حکومت، گورنر اور تمام اداروں کو ارسال کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا کے ممبر مطہر رانا کا استعفیٰ منظور
موسمی چیلنجز
ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کا اکثریتی فیصلے سے اختلاف یہ ہے کہ سردی کے باعث لوگ ہجرت کر جاتے ہیں، امن و امان کی صورتحال بھی بہتر نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: BYD گاڑی کو ڈمپر کی ٹکر : کتنا نقصان ہوا؟ کیا مارکیٹ میں پارٹس مل جاتے ہیں؟ آپ بھی دیکھیے
اختلافی نوٹ
5 رکنی بینچ کے رکن شاہ محمد جتوئی نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا، انہوں نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق اختلافی نوٹ جاری کیا۔ اختلافی نوٹ کے مطابق حد بندی، ووٹر لسٹ اور مدت پر اکثریتی فیصلے سے متفق ہوں، دسمبر کے سخت موسم میں ٹرن آؤٹ کم رہنے کا امکان ہے۔
انتخابات کی تاخیری سفارشات
وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان نے انتخابات مؤخر کرنے کی سفارش کی تھی۔ خیال رہے کہ الیکشن شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 دسمبر کو شیڈول ہیں۔








