شاہ محمود قریشی ہسپتال سے ڈسچارج، دوبارہ جیل منتقل
شاہ محمود قریشی کی صحت کے بارے میں تازہ ترین معلومات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: 750 روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اپریل کو ہو گی
وکیل کی جانب سے تفصیلات
وکیل رانا مدثر کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا میں انسپکٹر کی جانب سے بچی سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ
سرجری اور صحت کی صورتحال
وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی پِتے کی سرجری کیلئے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیرعلاج تھے، تاہم اب طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔
موجودہ قید کی صورتحال
شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گئے جن کی رپورٹس 15 روز میں آئے گی۔ واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔








