انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے محبت، احترام اور رواداری کا فروغ ضروری ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا احترام معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کا سنگ بنیاد ہے۔ حضرت محمدﷺ نے انسانی حقوق پر پہلا جامع چارٹر خطبہ حجتہ الوداع میں ابدی اور لافانی پیغام دیا۔ دین اسلام انسانی حقوق کا سب سے برا داعی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان واقعہ، گولی مارنے والا ملزم گرفتار
انسانی حقوق کے عالمی دن کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت محمد ﷺ نے انسانی حقوق کا بے مثال چارٹر دے کر انسانیت پر احسان کیا۔ 10 دسمبر انسانی حقوق کے بارے میں شعور و آگاہی بیدار کرنے کا دن ہے۔ ہر انسان رنگ، نسل، مذہب، جنس یا حیثیت سے بالاتر انسانی حقوق رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی پر ایرانی شہریوں کا سڑکوں پر جشن، افواج کے حق میں نعرے
مسلم لیگ (ن) کا وژن اور عزم
انسانی حقوق کا تحفظ اور فروغ مسلم لیگ (ن) کا وژن اور اولین ترجیح ہے۔ تعلیم، صحت، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور بنیادی ضروریات تک رسائی یقینی بنانے کے لئے حکومت پنجاب سرگرم عمل ہے۔ ہم ایک ایسے معاشرے کی تشکیل چاہتے ہیں جہاں ہر شہری کو مساوی مواقع، انصاف اور عزت حاصل ہو۔ انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے معاشرے میں محبت، احترام اور رواداری کا فروغ ضروری ہے۔
بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی مہذب معاشروں کی پہچان ہے۔ شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ پنجاب حکومت نے انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں، جن میں جبری مشقت کے خاتمے، مذہبی آزادی اور بلا امتیاز انصاف کی فراہمی شامل ہیں۔ ہمیں ہر شہری کے انسانی حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔








