سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی تنقید لینے کیلئے ہم دستیاب ہیں لیکن یہ کیا ہے کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کا یورپی یونین سے اسرائیل پر اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ
اہلخانہ سے تعزیت
باغبانپورہ میں پیپلزپارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر انکے اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان پھر سے ایک نازک دور سے گزر رہا ہے، ہر ایک کی ذمہ داری ہے کہ ہم متحد ہو کر اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ بانی پی ٹی آئی کو آزاد کریں گے، توبہ توبہ، مولانا فضل الرحمان
دہشتگردی کے چیلنجز
افغانستان کے بارے میں کافی دیر سے کہہ رہا ہوں، دہشتگردوں کو ہمارے ہمسایہ ممالک سے مدد مل رہی ہے۔ دہشتگرد ہمارے عوام، فوج اور پولیس کو شہید کرکے افغانستان بھاگ جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے خامنہ ای کو بچایا اور انہوں نے میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا: ٹرمپ
اندرونی چیلنجز اور سیاسی تنقید
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے اندرونی چیلنجز بھی آپ کے سامنے ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہتا ہوں کہ ایسا طبقہ بھی ہے جو ادارہ پر اُس وقت حملہ اور ہوتے ہیں جب سنگینی ہوتی ہے، انہوں نے اپنی جماعت کو مشکل میں ڈال رکھا ہے۔
سازشوں کا مقابلہ
انہوں نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام کے مسائل پر فوکس کریں، ہم آپ کی سیاسی تنقید لینے کے لیے دستیاب ہیں، یہ کیا ہوا کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں اور ہم خاموش رہیں، انکی سازش ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان دڑار پیدا کریں، ہم انکو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔








