پاکستان تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی تک رسائی کے لیے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا
خط کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی تک رسائی کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ دیا۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ بطور سینیٹرز انہیں یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شہری، بالخصوص سابق وزیراعظم اور قومی اسمبلی کے منتخب رکن، کی جیل میں حالت کا جائزہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت خونین کھیل بسنت منانے پر پھر ڈٹ گئی
پارلیمانی کمیٹی کے ارکان
پارلیمانی کمیٹی کے لئے سینیٹر علی ظفر، سینیٹر حامد خان، سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر مشال اعظم کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بیان
پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں قید تنہائی میں رکھنے اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے فوری طور پر ایک پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بطور… pic.twitter.com/eljmmwJrMk
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) December 10, 2025








