پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے، مولانا فضل الرحمان
تشدد کا افسوسناک واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے۔ جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔ پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی جانب سے چینی درآمدات پر 245 فیصد تک ٹیرف عائد کیے جانےپر چین کا رد عمل
جمہوری روایات کی خلاف ورزی
مولانا فضل الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ خواتین کا احترام مشرقی اور اسلامی روایات کا حصہ ہے۔
موجودہ سیاسی صورتحال
گزشتہ رات خواتین پر تشدد نے مرحومہ کلثوم نواز صاحبہ پر تشدد کی یاد تازہ کر دی۔ ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال انتشار اور تشدد کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ملکی معیشت اور حالات اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔
اڈیالہ جیل کے باہر پرامن آئینی احتجاج پر تشدد افسوسناک ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جیل میں قید کسی بھی شخص سے ملاقات اس کے ورثاء کا آئینی حق ہے۔ مولانا فضل الرحمان
پارلیمنٹیرین اور اپوزیشن رہنماؤں پر تشدد آمریت کی علامت ہے۔ مولانا فضل الرحمان
جمہوری روایات کا مذاق اڑایا جا رہا…
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) December 10, 2025








