عمران خان کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا، یہ واقعہ نہ صرف اخلاقی حدود کی خلاف ورزی ہے بلکہ مکمل ریاستی فاشزم کی جھلک ہے، شیر افضل مروت
شیر افضل مروت کی سخت مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ جو ہوا، اس کی سخت ترین مذمت کرتا ہوں۔ یہ واقعہ نہ صرف اخلاقی حدود کی خلاف ورزی ہے بلکہ مکمل ریاستی فاشزم کی جھلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا شام پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
وکلاء کا سپریم کورٹ سے رجوع
انہوں نے کہا وکلاء کو سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہئے۔ اگر ایسے 40 لوگ اڈیالہ جائیں گے، فسطائی ہتھکنڈے لازمی دہرائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو اس وقت سیاسی استحکام اور قومی اتفاق رائے کی ضرورت ہے:صدر مملکت آصف علی زرداری
جمہوریت کا مستقبل
جمہوریت سے متعلق صحافی کے سوال پر کہا ابھی بھی آپ سوال کرتے ہیں کہ کیا جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے؟ جمہوریت گئی سانڈے کا تیل بیچنے۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
ابھی بھی آپ سوال کرتے ہیں کہ کیا جمہوریت کو کوئی خطرہ ہے؟ جمہوریت گئی سانڈے کا تیل بیچنے، شیر افضل مروت کا صحافی کو جواب#PublicNews #PublicUpdates pic.twitter.com/fyJzYWZRrw
— Public News (@PublicNews_Com) December 10, 2025








