امریکا کا بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

امریکی ناظم الامور کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ایگزم بینک دوطرفہ شراکت داری کے تحت بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کرے گا، جس کے نتیجے میں امریکا اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو روزگار میسر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک طبی معجزہ—پنجاب نے تاریخ رقم کر دی

ریکوڈک منصوبے کی تفصیلات

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں امریکی ناظم الامور بیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک نے پاکستان میں ریکوڈک منصوبے میں کان کنی اور اہم معدنیات میں تعاون کے لیے حال ہی میں 1.25 ارب ڈالر مالی سرمایے کی فراہمی کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ابرار نے صائم ایوب کو حفاظتی ڈھال فراہم کر دی

ملازمت کے نئے مواقع

انہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں ایگزم بینک کے مالی تعاون کے منصوبے تحت ریکوڈک کان کی تعمیر اور انتظام کے لیے دو ارب ڈالر کی اعلی معیار کے امریکی معدنیات کے آلات اور درکار خدمات پاکستان کو فراہم کی جائیں گی۔ اس منصوبے کے تحت ایک اندازے کے مطابق امریکا میں 6 ہزار اور بلوچستان پاکستان میں 7 ہزار 500 روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ منصوبہ کان کنی کے لیے بطور ماڈل پروجیکٹ ہوگا جو امریکی ایکسپورٹرز کے ساتھ ساتھ پاکستان کی مقامی کمیونیٹیز اور شراکت داروں کو روزگار کے مواقع پیدا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کی خوش حالی کے سود مند ثابت ہوگا۔

امریکی سفارتی پالیسی

امریکی ناظم الامور نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے ہی معاہدوں کو امریکی سفارت کاری کا بنیادی حصہ بنایا ہے اور ہم امریکی کمپنیوں اور پاکستان کے درمیان معدنیات کے شعبے میں مزید معاہدوں کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...