وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چاہیے کہ وہ گورنر راج کو اشتعال دلانے کی کوشش کر کے خود کو سیاسی شہید بنانے کی روش ترک کریں،گورنر فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر بے راہ روی کا شکار ہو چکی ہے۔ ایسے نازک موقع پر ریاست کی رٹ کو کھلے عام چیلنج کر رہی ہے جب خیبرپختونخوا کو استحکام، سنجیدگی اور متحد قیادت کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ یہ انتہائی افسوس ناک امر ہے کہ وہ ایک سزا یافتہ شخص کو صوبے کی قیادت سونپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: سیاحوں کی ہلاکت کے بعد ایک اور دریائی مقام پر مزید شہری پھنس گئے
غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں کے اثرات
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا کہ انہیں ایک پُرامن اور محفوظ خیبر پختونخوا ملا تھا، مگر ان کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں نے صوبے کو ایک بار پھر عدم تحفظ کی طرف دھکیل دیا ہے۔ آج جب اتحاد، یکسوئی اور ذمہ دار طرزِ عمل ناگزیر ہیں، وہ عوامی مفاد کے بجائے تنگ نظری اور جماعتی سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کی اپیل
وزAn internal server error occurred.








