کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا رہا ہے ۔۔؟جیل ذرائع نے حقیقت بتا دی
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں رہائش
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) کیا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کیا جا رہا ہے؟ جیل ذرائع نے حقیقت بتا دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا’’گودی میڈیا‘‘ جرنلزم کے نام پر سیاہ دھبہ بن چکا ہے:عظمیٰ بخاری
منتقلی کا امکان
’’جیو نیوز‘‘ نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں۔ پمز ہسپتال کے 5 رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم نے حال ہی میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا، وہ مکمل صحت مند ہیں، سیکیورٹی اور کھانے کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے منتقلی پر کوئی بات زیر غور نہیں۔
حکومتی موقف
واضح رہے کہ اس سے قبل اس حوالے سے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا تھا کہ ’’یہ چاہتے ہیں قیدی کو اڈیالہ سے منتقل کردیا جائے اور حکومت بھی سنجیدگی سے اس پر غور کررہی ہے۔‘‘








