پاک، افغان کشیدگی؛ چین نے خطے میں امن کے لیے بڑی پیشکش کر دی
چین کی بڑی پیشکش
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، افغان کشیدگی؛ چین نے خطے میں امن کیلیے بڑی پیشکش کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کے معروف بزنس مین احسن نذیر خان انتقال کر گئے
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی اور باہمی تنازعات پر پہلی بار ہمسائیہ ملک چین نے بھی ردعمل دیدیا۔ ’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے عالمی خبر رساں ادارے کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے زور دے کر کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کا راستہ اپنائیں۔ باہمی اختلافات اور تنازعات کو سفارتی سطح پر بات چیت سے فوری طور پر حل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، نوجوانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کرنے والا ملزم بلال عباس CCD کے مقابلے میں ہلاک
چین کی خواہشات
پاکستان اور افغانستان دونوں ہی چین کے روایتی اور دوستانہ پڑوسی ممالک ہیں اور یہ دونوں بھی ہمیشہ ایک دوسرے کے پڑوسی رہیں گے۔ چین کی خواہش ہے کہ دونوں ممالک اختلافات اور تنازعات کو بات چیت اور مشاورت کے ذریعے حل کریں، کشیدگی کو کم کریں اور مل کر خطے کو پرامن اور مستحکم رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور رنگ روڈ حادثہ میں مبینہ پولیس افسر کا بیٹا ملوث، موقع سے فرار ہونے میں کامیاب، مقدمہ درج
چینی ترجمان کی پیشکش
اس موقع پر چینی ترجمان نے یہ پیشکش بھی کی کہ ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے اور پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری لانے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر بہاولپور کا بھارت کے میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کے لیے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ
چین کی روایتی سفارتی پالیسی
ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ مؤقف خطے میں امن کے لیے چین کی روایتی سفارتی پالیسی کے مطابق ہے جو کہ دوستی، تعاون اور مشترکہ مفاد پر مبنی تعلقات کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔
مذاکرات کے بے نتیجہ نتائج
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان دوحہ، استنبول اور ریاض میں مذاکرات ہوئے تاہم بے نتیجہ ہی ثابت ہوئے البتہ دونوں ممالک جنگ بندی پر قائم ہیں۔








