کسی جماعت کے لیے جگہ نہیں بچے گی، مذاکرات کے لیے کون سنجیدہ نہیں۔۔۔؟ مصطفیٰ نواز کھوکھر کھل کر بول پڑے
کراچی میں سیاسی گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسی جماعت کیلیے جگہ نہیں بچے گی، مذاکرات کیلیے کون سنجیدہ نہیں ۔۔۔؟ سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کھل کر بول پڑے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
مذاکرات کی سنجیدگی
’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ایسا نظر آتا ہے کہ (ن) لیگ مذاکرات میں سنجیدہ نہیں۔ پی ٹی آئی نے محمود اچکزئی کو مذاکرات کا اختیار دیا ہے۔ بڑا چیلنج یہ ہے کہ انتشار کا ماحول کیسے ختم کرنا ہے، حکومت پر بھی ذمے داری ہے کہ ماحول خراب نہ کرے۔
سیاسی معاملات کی نوعیت
سابق سینیٹر نے مزید کہا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کا مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے۔ بات کرنا ضروری ہے، جو تجاوزات ہو چکی ہیں، کسی جماعت کے لیے جگہ نہیں بچے گی۔ گورنر راج سیاسی عمل کے لیے بڑا دھچکا ہوگا، اس سے ہر صورت باز رہنا چاہیے۔








