پی ٹی آئی سے بات چیت میں مکمل ڈیڈلاک ہے: رانا ثنا اللّٰہ

رانا ثناء اللہ کی پی ٹی آئی کو مشورہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو بطور جماعت اور اپنے بانی کو 9 مئی اور اپنے بیانات سے لاتعلقی کا اظہار کرکے معذرت کرنی چاہیے۔ ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے رہنماؤں کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی

ڈیڈ لاک کی صورتحال

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی اپنے بیانات پر قائم رہتے ہیں تو ڈیڈ لاک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

ماضی کی بات چیت کی کوششیں

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی، تاہم بانی پی ٹی آئی کے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورت حال پیدا ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی علالت، صدر کا خصوصی طیارہ ایک ہفتہ انتظار کے بعد اسلام آباد چلا گیا

احتجاج کی حکمت عملی

انہوں نے کہا کہ اگر یہ مستقل معمول بنا لیں گے کہ ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالہ کے قریب احتجاج کریں گے تو حکومت بانی پی ٹی آئی کی کسی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان جاوید ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے سیاحت معیشت کے کنوینئر مقرر

اداروں پر تنقید

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور بانی پی ٹی آئی نے ادارے پر براہ راست تنقید کی، اور ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

بھارت کے ساتھ تعلقات

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ بھارت ہمارا دشمن ملک ہے، بانی پی ٹی آئی نے پروپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا، پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اور سینئریٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

بلاول بھٹو کی سیاسی سوچ

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سوچ ہمیشہ سیاسی اور جمہوری حوالے سے واضح رہی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کی ہے۔

سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر خود کہہ چکے ہیں کہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...