یو اے ای: غیر قانونی مقیم افراد کو ملازمت یا رہائش دینے پر بھاری جرمانوں اور سزا کا اعلان

متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی رہائش اور ملازمت کے خلاف سخت اقدامات

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات نے عوامی تحفظ کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو رہائش فراہم کرنے یا ملازمت دینے والے افراد کیلئے بھی سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد زبیر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں پر بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آگیا۔

غیر قانونی مقیم افراد کی مدد کرنے پر سخت قانونی کارروائی

گلف نیوز کے مطابق، یو اے ای میں غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کو ملازمت، رہائش، حتیٰ کہ کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ داخلہ نے پنجاب ای انوینٹری مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

عوامی سلامتی کو خطرہ

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کو پناہ دینے یا ملازمت دینے سے اہم خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ ایسے افراد عوامی سلامتی کو خطرہ لاحق کرنے سمیت غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں، لہٰذا سماجی استحکام اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے سخت قوانین کا نفاذ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹنڈوالہ یار؛ گندم کی فی من قیمت 2200 سے بڑھ کر 4ہزار روپے ہو گئی

سزاؤں کی نوعیت اور جرمانے

گلف نیوز کے مطابق، یو اے ای میں غیر ملکیوں کے داخلے اور رہائش سے متعلق 2021 کے قوانین کے تحت اس جرم کیلئے سخت سزائیں مقرر ہیں جن میں ایک لاکھ درہم سے 5 ملین درہم تک جرمانے اور کم از کم 2 ماہ کی قید بھی شامل ہے۔

ملازمت کی خلاف ورزی پر سزائیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزٹ یا سیاحتی ویزا رکھنے والے افراد کا یو اے ای میں ملازمت کرنا ایک سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ ایسے مجرم کو 10 ہزار درہم جرمانے کی سزا کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جب کہ جعلی رہائشی دستاویزات استعمال کرنے والے افراد کیلئے 10 سال قید کی سزا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...