نامعلوم ملزمان کا ہدایتکارہ سنگیتا سے شوٹنگ کے دوران بھتہ کا مطالبہ
بھتہ خوری کا واقعہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لالی ووڈ فلم انڈسٹری کی نامور ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کرنے کے سنگین واقعے پر شیراکوٹ تھانے میں بھتہ خوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے ہنزہ میں سیلاب، شاہراہ قراقرم کا بڑا حصہ بہہ گیا، پاکستان اور چین کا زمینی راستہ منقطع
پولیس کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ایک نامزد ملزم اور سات نامعلوم افراد نے ہدایتکارہ سنگیتا سے بھتہ طلب کیا اور مطالبہ پورا نہ ہونے کی صورت میں انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
یہ بھی پڑھیں: عادل بازئی نااہلی کے بعد این اے 262 کوئٹہ کے ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
ڈرامہ سیٹ پر حملہ
ملزمان ڈرامہ بلھے شاہ کی شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر پہنچے، شوٹنگ رکوا دی اور توڑ پھوڑ بھی کی، جس سے ڈرامے کے پروڈکشن کو شدید نقصان پہنچا۔
تفتیش کا آغاز
پولیس کے مطابق مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔








