قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: وزیر دفاع
وزیرِ دفاع کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قوم برسوں فیض حمید اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی ایشیا میں فِن ٹیک کا نیا دور شروع، بھارت کیلیے مایوسی، پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، اہم تفصیلات جانیے۔
سوشل میڈیا پر پیغام
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’اللّٰہ ہمیں معاف کرے، اللّٰہ ہمیں طاقت اور اقتدار کو اپنی عطا سمجھ کر اس کی مخلوق کے لیے استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔‘
یہ بھی پڑھیں: فلپائن میں 6.7 شدت کا زلزلہ، منڈاناؤ میں خوف و ہراس، آفٹر شاکس کا خدشہ
دعا اور امید
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے دعا کی کہ ’خوفِ خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے، آمین۔‘
قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوۓ ھوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی۔
اللہ ھمیں معاف کرے، طاقت اوراقتدار کو
اللہ کی عطا سمجھ کے اس کی مخلوق کے لئے استعمال کی توفیق عطا فرماۓ۔ خوف خدا حکمرانوں کا شیوہ بنے۔۔ آمین
ISPR
Rawalpindi, 11 December, 2025:On August 12, 2024,…
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 11, 2025
سزا کا اعلان
واضح رہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی۔ سزا کا اطلاق 11 دسمبر 2025 سے شروع ہوگا۔








