ڈی جی پی ایچ اے ناہید گل بلوچ کا لاہور ہارٹی کلچر ایجنسی کا دورہ، تفصیلی بریفنگ میں شرکت
لاہور ہارٹی کلچر ایجنسی کا دورہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی ناہید گل بلوچ نے لاہور ہارٹی کلچر ایجنسی کا دورہ کیا، جہاں منیجنگ ڈائریکٹر منصور احمد نے ان کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لکی مروت: مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
تفصیلی بریفنگ
ایم ڈی منصور احمد نے ڈی جی پی ایچ اے کو ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور کے امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستانی باولرز نے صرف 57 سکور پر زمبابوے کی پوری ٹیم کو پویلین بھیج دیا
انسداد سموگ اقدامات
ایم ڈی نے بتایا کہ انسداد سموگ کے لیے جنگی بنیادوں پر شجرکاری اور ٹری واشنگ کی جا رہی ہے۔ شعبہ مارکیٹنگ کو آن لائن کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہارٹی کلچر ایجنسی لاہور میں ڈیجیٹل حاضری نظام بھی انسٹال کر دیا گیا ہے۔
شرکت کرنے والے افسران
بریفنگ میں ایڈیشنل ڈی جی ذیشان نصر اللہ رانجھا اور ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز زونا وحید بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔








