پہلی سی ایم اسپیشل گیمز 2025 شروع، 500 خصوصی کھلاڑی 9 مختلف گیمز میں حصہ لے رہے ہیں
پنجاب کی تاریخ کا نیا باب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی تاریخ کی پہلی "سی ایم پنجاب اسپیشل گیمز 2025" پنجاب اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ شروع ہو گئیں۔ گیمز میں پنجاب کے سرکاری و نجی اداروں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیموں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 500 خصوصی کھلاڑی 9 مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی نیوز چینل نے ہانیہ عامر کا نام بدل کر ’ہانیہ پنیر‘ رکھ دیا
سہولتیں اور مدد
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے بتایا کہ پنجاب میں افرادِ باہمی معذوری کے لیے 18 ہزار کے قریب معاون آلات، بشمول وہیل چیئرز، تقسیم کیے جا چکے ہیں۔ 1 لاکھ خصوصی افراد کو "ہمت کارڈ" کے ذریعے سہ ماہی 10,500 روپے وظیفہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے سپیشل ایجوکیشن کے 40 ہزار بچوں کو بھی ہمت کارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ خصوصی افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں، ماضی میں انہیں نظرانداز کیا گیا، مگر موجودہ حکومت انہیں برابری کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع
کھیلوں کی ترقی
صوبائی وزیر کھیل و توانائی فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں محکمہ سوشل ویلفیئر نے عوامی فلاح کے تاریخی پروگرام شروع کیے ہیں۔ معاشرے کے نادار طبقے کی بحالی حکومت پنجاب کی ترجیح ہے۔ خصوصی ایتھلیٹس انتہائی باصلاحیت ہیں اور محکمہ کھیل ان کی حوصلہ افزائی کے لیے مکمل مالی و انتظامی تعاون فراہم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورٹس مارشل کی تاریخ کتنی پرانی ہے؟
خصوصی بچوں کی اہمیت
صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے دل کے بہت قریب ہیں اور وزیر اعلیٰ مریم نواز اور ان کی پوری ٹیم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔ خصوصی کھلاڑی بے شمار صلاحیتوں کے مالک ہیں اور ان کے والدین و اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی افراد کے لیے پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ آٹزم سکول قائم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ججوں کی سینیارٹی لسٹ دہائیوں میں بنتی ہے،راتوں رات سینیارٹی لسٹ ایگزیکٹو کے ذریعے تبدیل کرنا غاصبانہ عمل ہے،وکیل فیصل صدیقی۔
افتتاحی تقریب کے لمحات
تقریب میں صوبائی وزراء فیصل ایوب کھوکھر اور صہیب بھرتھ کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے سووینئر پیش کیے گئے۔ ٹارچ بیئررز کے مارچ نے اسٹیڈیم کا ماحول مزید گرم کر دیا۔ ایتھلیٹس نے افتتاحی تقریب میں حلف اٹھایا جبکہ علامہ اقبالؒ کا کلام، ملی نغمے، ثقافتی شو اور لائیو میوزیکل پرفارمنس نے تقریب کی خوبصورتی کو دوبالا کر دیا۔
مقابلوں کا آغاز
پنجاب اسٹیڈیم میں 3 روزہ مقابلوں کا باضابطہ آغاز ہو چکا ہے جن میں ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، فٹبال، باسکٹ بال، پینتھلون، ٹگ آف وار، والی بال اور بوکیا سمیت متعدد ایونٹس شامل ہیں۔ خصوصی کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ دیدنی ہے۔








