سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا
سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کے خلاف ٹرائل روکنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ذہنی مریض کے ایک ٹویٹ کو افغان اور بھارتی میڈیا نے منٹوں میں وائرل کیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
سماعت کا عمل
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: انتشار کی سیاست چھوڑ کر ملکی مفاد میں کام کرنا چاہیے: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان
ہائی کورٹ کو ہدایت
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ تمام فریقین کو سن کر فیصلہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: No Tolerance for Those Who Resort to Violence: Maryam Nawaz
فریقین کی باہمی رضامندی
سپریم کورٹ نے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ ہائی کورٹ فریقین کو مکمل سن کر جلد فیصلہ کرے گی، سپریم کورٹ نے فیصلہ دونوں فریقین کی باہمی رضامندی سے جاری کیا۔عدالتی کارروائی کے دوران ناروے کے سفیر بھی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔
بریکنگ نیوز
بریکنگ نیوز
سپریم کورٹ نے ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈوکیٹ ھادی کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت جاری ٹرائل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا اپیلوں کے حتمی فیصلے تک روک دیا
ناروے کے سفیر سپریم کورٹ کی جن دیکھنے کے لیے آئے۔۔ pic.twitter.com/lTzM8Q0ds5— Sadaqat Saqi (@sadaqatsaqi05) December 11, 2025








