لندن ہائی کورٹ کے حکم پر عادل راجا نے سابق فوجی افسر سے معافی مانگ لی

یوٹیوبر عادل راجا کی معافی

لندن ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائی کورٹ کے حکم پر یوٹیوبر عادل راجا نے بریگیڈیئر ریٹائرڈ راشد نصیر سے جھوٹے الزامات اور کردار کشی پر تحریری معافی مانگتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ثبوت نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتہا پسند ہندوؤں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خاندان کے خلاف شرمناک ترین مہم، وکرم مسری کو اپنا ایک اکاؤنٹ محدود کرنا پڑ گیا

عدالتی فیصلے کی تفصیلات

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری معافی نامے میں عادل راجا نے لکھا کہ عدالت نے کہا جون 2022 میں لگائے گئے الزامات بے بنیاد اور ہتک آمیز تھے اور 9 اکتوبر 2025 کو فیصلے میں مجھے ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ مجھے راشد نصیر کو 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے میرے خلاف قانونی اخراجات بھی منظور کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس طلب، آئینی ترمیم پر بریفنگ متوقع

بے بنیاد الزامات کا اعتراف

بے بنیاد الزامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 سے 29 جون 2022 کے دوران میں نے ہتک آمیز الزامات لگائے تھے اور میرے پاس ان الزامات کا کوئی دفاع موجود نہیں تھا لہٰذا میں لندن ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق معافی مانگتا ہوں۔

عدالت کی ہدایت

خیال رہے کہ عدالت نے ہدایت کی تھی کہ مجرم عادل راجا 22 دسمبر سے پہلے معافی مانگے اور معافی 28 دن تک سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نمایاں رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...