کسی سے دھیلے کا روادار رہا ہوں تو میرا سر اور آپ کے جوتے، سچائی بد تمیزی ہے تو آپ کی سوچ کا بھی اللہ حافظ ہے، ایک فقرے نے تن بدن میں آگ لگا دی

مصنف کا تعارف

مصنف: شہزاد احمد حمید
قسط: 376

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

افتتاحی تقریب کا منظر

اگلے روز میری توقع کے برعکس بہت لوگ افتتاحی تقریب میں شامل تھے جن میں کچھ خواتین بھی تھیں۔ راجن پور جیسے پسماندہ ضلع میں خواتین کا آنا بڑی بات تھی۔ افتتاح کے بعد شرکاء کو پر تکلف کھانا دیا گیا۔ ڈاکٹر عصمت افتتاح سے بہت خوش تھی اور مجھے شاباش دی۔ شیروانی نے بھی بڑی محنت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی، سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن کا متاثرین کے اہلِخانہ سے رابطہ،مکمل تعاون کی اپیل

اجلاس کی تیاری

شام کو ہم سب سرکٹ ہاؤس اکٹھے بیٹھے اگلے پروگرام سرگودھا کی تیاری کو آخری شکل دے رہے تھے۔ ایکسین لوکل گورنمنٹ ڈی جی خاں محمد صفدر (اچھے انسان تھے۔ تعلق ایل سی ایس سروس سے تھا) بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے بیٹی سے زیادتی کے الزام میں 12 سال سے قید والد کو بری کردیا

تنقید کا سامنا

میں نے ڈائریکٹر جنرل سے پوچھا؛ "سر! افتتاحی پروگرام کیسا تھا؟ کمی بیشی ہو تو اگلے پروگرام کو اور بہتر کر سکیں۔" کہنے لگا؛ "کھانا ٹھیک نہ تھا۔ لگتا ہے کہ پیسے بچائے گئے ہیں"۔ اُن کے اِس فقرے نے میرے تن بدن میں آگ لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے پاکستانیوں کے لئے غیر معینہ مدت تک ویزے کا اجرا بند کردیا

مدعا اور جواب

میں نے انہیں جواباً کہا؛ "سر! 20 ہزار کھانے کے بجٹ میں تقریباً 200 افراد نے چکن کڑاہی، کچن بریانی، کھیر اور کولڈ ڈرنکس کا مزا لیا ہے۔ 200 روپے پر ہیڈ۔ سر! کھانا جناب نے بھی خوب سیر ہو کر کھایا ہے۔" میں نے مزید کہا؛ "میں وزیر بلدیات پنجاب کا 5 سال سٹاف افسر رہا ہوں، پورے پنجاب سے کوئی افسر یا ماتحت کہہ دے کہ میں کسی سے دھیلے کا روادار رہا ہوں تو میرا سر اور آپ کے جوتے۔" ڈاکٹر عصمت خاموش رہی لیکن صفدر نے گواہی دی کہ یہ شخص ایسا ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے ہدف دے دیا

معاملات کی مزید پیچیدگیاں

میں نے اُن سے کہا؛ "یہ پراجیکٹ میرا تخلیل کردہ ہے۔ میں خود کو اس سے الگ کر رہا ہوں۔" ڈاکٹر عصمت کا رنگ فق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: این آئی سی ایچ میں نومولود کا انتقال، لواحقین نے طبی عملے پر حملہ کردیا

ملاقات کا وقت

آمنا سامنا؛ ڈاکٹر عصمت واپس لاہور آئی تو کہنے لگی؛ "آپ تو ڈی جی کے سامنے بالکل نہ جانا، وہ آپ سے سخت ناراض ہے۔" میں نے کہا؛ "میڈم سچائی آپ کے قریب بدتمیزی ہے تو آپ کی سوچ کا بھی اللہ حافظ ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: اوگرانے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 5.90 فیصد تک کمی کردی، نوٹیفکیشن جاری

ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات

ایک دن دل کڑا کرکے ڈی جی سے ملا اور کہا؛ "سر! اگر آپ کو میری شکل پسند نہیں تو مجھے 2 ماہ کی چھٹی دے دیں"۔ وہ بولے؛ "مجھے یہ بتاؤ وہ 70 ہزار روپے کہاں ہیں؟" میں نے جواب دیا؛ "وہ 70 ہزار روپے تو ڈائریکٹر کے پاس ہیں..."

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کی کار فیکٹری میں آگ لگ گئی، 11 افراد ہلاک، 59 زخمی

معاملات کی وضاحت

مجھے وہ یہ کہہ رہی تھی کہ "ڈی جی سے مت ملنا، وہ بڑے ناراض ہیں تم سے"۔ جب ڈاکٹر عصمت کو بلایا گیا تو ان کا رنگ پیلا پڑ گیا۔ میں نے کہا؛ "میڈم! پیسے خود رکھ کر نام میرا لگا دیا۔" ڈی جی بولا؛ "خاموش رہو۔ مجھے بات کرنے دو۔"

نوٹ

یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...