لاہور: جیولری مارکیٹ کا تاجر دکانداروں کا امانت کے طور پر رکھوایا گیا 20 کلو سونا لے کر رفو چکر، 60 لاکھ کی کمیٹی بھی لے گیا
لاہور میں جیولری مارکیٹ کا بڑا سکینڈل
جیولری مارکیٹ کا ایک تاجر مبینہ طور پر دکانداروں کی طرف سے امانت کے طور پر رکھوایا گیا ایک ارب روپے مالیت کا سونا لے کر رفو چکر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور کا آئینی بینچ میں توسیع کے معاملے پر خط منظر عام پر
تاجر کا غائب ہونا
پولیس نے بتایا کہ اچھرہ کی جیولری مارکیٹ میں متعدد جیولرز نے شیخ وسیم اختر نامی تاجر کے پاس اپنا سونا امانتاً رکھوایا تھا۔ تاہم، شیخ وسیم کئی روز سے دکان پر نہیں آیا تو تاجروں نے تالے توڑ کر لاکر چیک کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتقال کے بعد روز وائس نوٹس سن کر روتی تھی، ندایاسر والدہ کو یاد کر کے آبدیدہ
سونے کی تفصیلات
لاکر کھولا گیا تو 20 کلو سے زائد سونا غائب تھا، جس کی مالیت تقریباً ایک ارب روپے ہے۔ متاثرہ دکاندار نے بتایا کہ شیخ وسیم نامی تاجر 60 لاکھ کی کمیٹی بھی لے گیا۔
پولیس کی تفتیش
متاثرین میں سے ایک دکاندار محمد احمد نے واقعے کی درخواست اچھرہ تھانے میں جمع کرا دی ہے، جس کے بعد پولیس نے معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے۔








