مری میں مٹی کے تودے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق، وزیراعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس
وزیراعلیٰ پنجاب کا دکھ اور افسوس
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مری میں مٹی کے تودے تلے دب کر 3 مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی اور تعزیت بھی کی ہے۔
واقعہ کی تحقیقات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس افسوسناک واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے تاکہ مجرموں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔








