ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا
جنوبی افریقا کی فتح
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر بھارتی میزائل حملے، چین نے ردعمل جاری کردیا
میچ کی تفصیلات
نیو چندیگڑھ میں ہونے والے مقابلے میں بھارت نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 213 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
کامیاب بلے باز
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک 90 رنز کی طوفانی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان ایڈن مارکرم 29، ڈیوالڈ بریوس 14 اور ریزا ہینڈرکس 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ ڈونوون فریرا 30 اور ڈیوڈ ملر 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے ورون چکرورتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا اداکارہ زینب رضا سابق صدر پرویز مشرف کی نواسی ہیں؟ حقیقت سامنے آ گئی
بھارت کی بیٹنگ کا حال
جنوبی افریقہ کے 214 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم آخری اوور میں 162 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ تک ورما 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جتیش شرما نے 27، ہاردک پانڈیا 20، اکشر پٹیل 21 اور ابھیشیک شرما 17 رنز بنائے۔ کپتان سوریا کمار یادو صرف 5 رنز بنا سکے جبکہ شبمن گل اور ورون چکرورتی بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے والوں نے صدیوں سے کھلی کھڑکیوں کو بند کر کے یہ پیغام دیا کہ اب جو بھی ہوگا انتہائی شریفانہ انداز میں صرف دروازے کے ذریعے ہی ہو گا
جنوبی افریقہ کی بولنگ
جنوبی افریقہ کے اوٹنل بارٹمن نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں لیں، جبکہ مارکو جینسن، لُنگی اینگیڈی اور لوتھو سیپامالا نے 2، 2 شکار کیے۔
اگلا میچ
سیریز کا تیسرا میچ 14 دسمبر کو دھرمشالا میں شیڈول ہے۔








