میڈیا دنیا کی طاقتور آواز ہے: سید ثاقب زبیر
تقریب کا اہتمام
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت ذروة الافکار گروپ کے روحِ رواں سید ثاقب زبیر نے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کمیونٹی سے وابستہ نامور صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل پنجاب حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، وفاقی حکومت کا اس پر کوئی کنٹرول نہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کے معاملے پر وفاقی حکومت کا مؤقف
سید ثاقب زبیر کا خطبہ
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ثاقب زبیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں جو عوامی مسائل حکام تک پہنچانے کا اہم فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرگ کارٹل کے تربیتی کیمپ میں شوٹرز سے انسانی دل چبھوائے جانے کا انکشاف، ٹریننگ کیسے دی جاتی ہے؟ دل دہلا دینے والے انکشافات
تقدیر اور تشجیع
انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائندگان پاک–سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: سی ایس ایس 2025ء کے نتائج کا اعلان، صرف 354 امیدوار کامیاب
میڈیا کی طاقت
سید ثاقب زبیر نے مزید کہا کہ میڈیا آج کی دنیا کی سب سے طاقتور آواز ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو میڈیا کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر مضبوط نمائندگی قائم کی جا سکے۔
دیگر مقررین کا خطاب
تقریب سے یوتھ فورم ریاض کے صدر محمد ابراہیم جٹ اور سیکرٹری جنرل مجلسِ پاکستان رانا عمر فاروق نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت ملک و قوم کی ترقی اور کمیونٹی کی نمائندگی کے لئے ناگزیر ہے۔








