میڈیا دنیا کی طاقتور آواز ہے: سید ثاقب زبیر
تقریب کا اہتمام
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں مقیم معروف پاکستانی کاروباری اور سماجی شخصیت ذروة الافکار گروپ کے روحِ رواں سید ثاقب زبیر نے پاکستانی صحافیوں کے اعزاز میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں کمیونٹی سے وابستہ نامور صحافیوں اور میڈیا نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں وینٹی لیٹر پر موجود بیمار ایئرہوسٹس کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
سید ثاقب زبیر کا خطبہ
سعودی عرب کے دارلحکومت ریاض میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید ثاقب زبیر نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور زبان ہیں جو عوامی مسائل حکام تک پہنچانے کا اہم فریضہ سرانجام دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خالہ نے فائرنگ کرکے بھانجی کو موت کے گھاٹ اتاردیا، ملزمہ گرفتار
تقدیر اور تشجیع
انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نمائندگان پاک–سعودی تعلقات کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا
میڈیا کی طاقت
سید ثاقب زبیر نے مزید کہا کہ میڈیا آج کی دنیا کی سب سے طاقتور آواز ہے اور پاکستانی نوجوانوں کو میڈیا کے میدان میں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے تاکہ عالمی سطح پر مضبوط نمائندگی قائم کی جا سکے۔
دیگر مقررین کا خطاب
تقریب سے یوتھ فورم ریاض کے صدر محمد ابراہیم جٹ اور سیکرٹری جنرل مجلسِ پاکستان رانا عمر فاروق نے بھی خطاب کیا اور پاکستانی صحافیوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ مثبت صحافت ملک و قوم کی ترقی اور کمیونٹی کی نمائندگی کے لئے ناگزیر ہے۔








