آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا
آئی پی ایل کو بڑا دھچکا
کولکتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی پی ایل کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا۔ سٹار کھلاڑیوں کے لیگ چھوڑنے کے بعد آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو بھی گرنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نشئیوں نے بھکاری کو قتل کردیا
برانڈ ویلیو میں کمی
بھارتی میڈیا کے مطابق 2025 میں لیگ کی برانڈ ویلیو 20 فیصد گر گئی ہے۔ آئی پی ایل کی برانڈ ویلیو 12 بلین ڈالر سے کم ہو کر 9.6 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 سالہ بچی کی گردن اور ٹانگ پر جامنی نشان، والدین اسے ہسپتال لے گئے تو ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی
فرنچائزز کی حالت
ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو میں 9 فیصد کی کمی کے بعد فرنچائز ویلیو 108 ملین ڈالر رہ گئی، گزشتہ سال کی نسبت رائل چیلنجرز بنگلور کی برانڈ ویلیو میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے۔
باقی فرنچائزز کی برانڈ ویلیو
بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ چنئی سپر کنگز کی برانڈ ویلیو میں 24 فیصد کی کمی ہوئی ہے جبکہ سن رائزرس حیدرآباد کی برانڈ ویلیو میں 34 اور راجستھان رائلز کی برانڈ ویلیو میں 35 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔








