سندھ اسمبلی اجلاس: سپیکر نے صوبائی ترجمان کو ڈانٹ پلادی
اجلاس کا آغاز
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان کو ڈانٹ پلا دی۔
یہ بھی پڑھیں: پالیسی صرف بانیٔ پی ٹی آئی کی چلے گی، بانی سے ملنا چاہتے تھے، لیکن عدالتی حکم کے باجود ملنے نہیں دیا گیا، سہیل آفریدی
ایم کیو ایم کی رکن کا اظہار خیال
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن قرۃ العین نے کہا کہ سمعتا افضال خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دنوں میں ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
جوابدہی کا معاملہ
رکن سندھ اسمبلی قرۃ العین کا کہنا تھا سمعتا افضال تو جوابدہ ہیں اور وہ ہی اسمبلی میں سوال کر رہی ہیں، جس پر سمعتا افضال نے کہا میں مشیر نہیں، صرف ترجمان ہوں۔
سپیکر کی مداخلت
سپیکر نے رکن اسمبلی سمعتا افضال کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ کس سے پوچھ کر کھڑی ہوئی ہیں؟ بیٹھ جائیں آپ۔








