مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم؛ تھانہ چوٹالہ کے 6 اہلکار سیلاب میں پھنس گئے
بارش اور برفباری کی تاریخیں
اعلامیے کے مطابق 13 سے 15 دسمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکمران شہریوں کو نجکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کے ظالمانہ شکنجے کے حوالے نہ کریں: لیاقت بلوچ
بلوچستان اور دیگر علاقوں کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 15 دسمبر کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور میں بوندا باندی اور مری میں ہلکی بارش، برفباری کا امکان ہے۔
دھند کا چھا جانا
اس عرصے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند چھائی رہے گی، 19 دسمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔








