بھارت نے روزگار کی تلاش میں جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
بھارت کی جانب سے پاکستانی ماہی گیروں کی گرفتاری
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے روزگار کے لئے جانے والے 11 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی کشتی بھی تحویل میں لے لی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان اپنی سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے استعمال سے روکے: عاصم افتخار
واقعے کی تصدیق
تفصیلات کے مطابق ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے کہ بھارت نے روزگار کے لئے جانے والے 11 ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مشعال یوسفزئی کے لیے پی ٹی آئی ٹکٹ کا معاملہ، بلال غوری نے مریم ریاض وٹو کو وضاحت پر نئے امتحان میں ڈال دیا
ماہی گیروں کا تعلق
کوسٹل میڈیا سینٹر کے ترجمان کا بتانا ہے کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیروں کا تعلق ابراہیم حیدری سے ہے۔
خاندانی پس منظر
کمال شاہ نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے تمام ماہی گیر ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور تمام افراد روزگار کی تلاش میں گئے تھے۔








