اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
اکشے کھنا کی نئی فلم 'دُھریندر'
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم 'دُھریندر' کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہیں، سعودی ولی عہد
کرشمہ کپور کے ساتھ مبینہ تعلقات
اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اداکار کے ماضی کی دلچسپ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے مطابق اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی فوج کا کرنل مارا گیا
اکشے کا سنگل رہنا
اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے ٹیکس چھپانے والے جیولرز کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا، سخت کارروائی کا فیصلہ
دوستی کی داستان
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔
دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی سوچنے لگے، کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے بے حد خوش تھے اور چاہتے تھے دونوں شادی کرلیں، وہ اکشے کے والد ونود کھنا سے رشتے کی بات بھی کرنے جانے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریاض اسلامک سولڈیرٹی گیمز میں کامیابی پر ارشد ندیم کو مبارکباد
ماں کی مخالفت
رپورٹ کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا اس رشتے کے خلاف تھیں، اس وقت کرشمہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں اور ببیتا چاہتی تھیں کہ بیٹی کیرئیر پر فوکس کرے نہ کہ شادی جیسے رشتے میں بندھے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے شمالی صوبے میں شدید بارشیں اور سیلابی ریلے، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی
اکشے کی خاموشی
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اکشے کھنا جو عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہتے ہیں، انہوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ اس مبینہ رومانس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔
کرشمہ کا ازدواجی سفر
بعدازاں اداکارہ کرشمہ کپور نے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کی جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔








