اکشے کھنا اور کرشمہ کپور کی شادی ہوتے ہوتے کیوں رہ گئی تھی؟
اکشے کھنا کی نئی فلم 'دُھریندر'
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل بالی وڈ اداکار اکشے کھنا اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم 'دُھریندر' کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ
کرشمہ کپور کے ساتھ مبینہ تعلقات
اسی حوالے سے بھارتی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں اداکار کے ماضی کی دلچسپ خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس کے مطابق اکشے معروف اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی الیکشن کے باعث 17 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان
اکشے کا سنگل رہنا
اکشے کھنا اب تک سنگل ہیں اور انہوں نے شادی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ریونیو بڑھانے کے لیے 19 نئے سیکٹرز ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے پر غور
دوستی کی داستان
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں جب کرشمہ کپور کا اجے دیوگن کے ساتھ بریک اپ ہوا تب ان کی اور اکشے کھنا کی دوستی خبروں کی سرخی بنی۔
دونوں میں اس قدر دوستی تھی کہ وہ شادی کا بھی سوچنے لگے، کرشمہ کے والد رندھیر کپور اس رشتے سے بے حد خوش تھے اور چاہتے تھے دونوں شادی کرلیں، وہ اکشے کے والد ونود کھنا سے رشتے کی بات بھی کرنے جانے والے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر زرداری کا کشمیر میں حکومت سازی کیلئے شہباز شریف سے فون پر رابطہ
ماں کی مخالفت
رپورٹ کے مطابق کرشمہ کپور کی والدہ ببیتا اس رشتے کے خلاف تھیں، اس وقت کرشمہ صفِ اول کی اداکارہ تھیں اور ببیتا چاہتی تھیں کہ بیٹی کیرئیر پر فوکس کرے نہ کہ شادی جیسے رشتے میں بندھے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت سندھ نے 25 دسمبر کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے 26 دسمبر کو بھی عام تعطیل کا اعلان کردیا
اکشے کی خاموشی
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اکشے کھنا جو عام طور پر اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں خاموش رہتے ہیں، انہوں نے کرشمہ کپور کے ساتھ اس مبینہ رومانس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔
کرشمہ کا ازدواجی سفر
بعدازاں اداکارہ کرشمہ کپور نے صنعتکار سنجے کپور سے شادی کی جو بعد میں طلاق پر ختم ہوئی۔








