انڈر ۱۹ ایشیا کپ، سمیر منہاس اور احمد حسین کی شاندار سنچریاں، پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان کا شاندار آغاز

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈر 19 ایشیا کپ میں گروپ اے کے میچ میں پاکستان نے ملائیشیا کو جیتنے کیلئے 346 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے ہرو میں ڈوبتے چرواہے کو بچا لیا گیا، وزیراعلیٰ کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیم کو شاباش، آپریشن کی ورچوئل مانیٹرنگ کی

ٹاس اور بیٹنگ کا آغاز

ایشیا کپ کے میچ میں دبئی میں ملائیشیا نے ٹاس جیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور سمیر منہاس نے اننگز کا آغاز کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ لیکن تنخواہوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی۔

کھلاڑیوں کی کارکردگی

عثمان خان ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے علی حسن بلوچ بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد احمد حسین بیٹنگ کے لئے آئے۔

سمیر منہاس اور احمد حسین نے تیسری وکٹ پر 293 رنز کی شراکت قائم کی، احمد حسین نے شاندار 132 رنز بنائے، اس اننگز میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔

سمیر منہاس نے آٹھ چھکوں اور 11 چوکوں کی مدد سے 177 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، فرحان یوسف بھی آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی مجموعی کارکردگی

پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے اور ملائیشیا کو جیتنے کے لئے 346 رنز کا ہدف دیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...