6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے : مریم اورنگزیب
پنجاب میں نئے فش فارم کی تعمیر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم 6 نئے فش فارم بنانے جا رہے ہیں یہ ایک بڑا پروجیکٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے اسکولز، کالجز، سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر اسپتالوں کی خستہ حال بسوں کے خلاف کارروائی کا حکم
ماہی پروری کی صلاحیت
مریم اورنگزیب نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہی پروری کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت ہے، مقامی فارمرز کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے کراچی کی پرواز بم کی جھوٹی اطلاع پر روک لی گئی، مذاق پر 2 مسافر گرفتار
مسائل کے حل کے لیے اقدامات
’’جنگ‘‘ کے مطابق سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماہی پروری شعبے میں مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، اس شعبے میں ترقی معیشت کی ترقی ہے۔ پنجاب میں ایک عرصے سے بہترین کام کیا جا رہا ہے، 26 ہزار ایکڑ کی فزیبلٹی اس وقت پراسس میں ہے۔
گلوبل ایکسپرٹ کی رہنمائی
ہم نے گلوبل ایکسپرٹ کو پاکستان بلایا، انہوں نے بہت رہنمائی کی، پنجاب کی سب سے پہلی فش مارکیٹ پر کام کر رہے ہیں۔








