تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
وزیراعظم تھائی لینڈ کی جانب سے پارلیمنٹ کی تحلیل
بنکاک (مانیٹرنگ ڈیسک) تھائی لینڈ کے وزیراعظم انتھن چارن ویراکل نے صرف تین ماہ عہدے پر فائز رہنے کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا، جس کا فیصلہ شاہی گزٹ میں جاری فرمان کے ذریعے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی آمد کے ساتھ کیا خان بھی باہر آئیں گے؟
حکومت کی اقلیتی حیثیت اور سیاسی چیلنجز
شاہی گزٹ کے مطابق حکومت اقلیتی حیثیت میں ہے اور ملک کی سیاسی صورت حال مختلف چیلنجز سے بھری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے حکومت ریاستی امور کو مؤثر اور مستحکم انداز میں جاری نہیں رکھ سکیں گی۔ اس لیے ایوانِ نمائندگان کی تحلیل اور نئے عام انتخابات کرانا مناسب حل سمجھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی کی باربی کیو پچ اور پاکستان کی وقار کی بحالی
نئے انتخابات کی توقعات
تھائی قانون کے مطابق انتخابات پارلیمنٹ کی تحلیل کے 45 سے 60 دن کے اندر منعقد کیے جائیں گے، جس کے نتیجے میں پولنگ جنوری کے آخر یا فروری کے اوائل میں متوقع ہے۔
علاقائی جھڑپیں اور اس کے اثرات
’’اے ایف پی‘‘ کے مطابق پارلیمنٹ کی قبل از وقت تحلیل اُس وقت سامنے آئی ہے جب تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی متنازع سرحد پر جھڑپیں شدت اختیار کر چکی ہیں، جن میں اب تک 20 افراد ہلاک اور تقریباً 6 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔








