وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات
اشک آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی
تعلقات کی مزید مضبوطی
وزیراعظم نے سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری کے روابط کو مزید مستحکم کرنے کا عزم کیا اور پاک و ترک جے ایم سی کے 16ویں اجلاس پر اطمینان کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر اور دکانیں خالی کرانے کا حکم
افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات میں ترکی کا کردار
’’جنگ‘‘ کے مطابق، وزیراعظم نے پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات میں ترکیہ کے کردار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امن تب ہی ممکن ہوگا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو دور کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی ڈیوٹی، پاکستانی کرکٹرز بی پی ایل مکمل طور پر نہیں کھیل سکیں گے
مفاہمتی یادداشتوں پر عملدرآمد
وزیراعظم نے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر بروقت عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیے کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہوں گے۔
غزہ میں امن کوششوں کی تعریف
وزیراعظم نے صدر اردوان کی غزہ میں امن کوششوں کے لیے مضبوط عزم کی تعریف کی۔








