لاہور میں شادی والے گھر سے 30 لاکھ کا سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار
پولیس کی کارروائی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے شادی والے گھر سے 30 لاکھ کا سونا چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی پر جنگی جنون طاری، فضائی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے کتنے ہزار کروڑ کا دفاعی نظام خریدنے کی تیاری کر لی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات
ملزم کی شناخت
پولیس کے مطابق چور خضر عباس اسلام روڈ پکی ٹھٹھی کے رہائشی ڈاکٹر ایاز کے گھر پلمبر کا کام کرتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 27 ویں ترمیم سینیٹ سے منظور کرانے کی حکمت عملی فائنل، اتحادی جماعتوں سے ساتھ دینے کا وعدہ لے لیا گیا
چوری کا واقعہ
ملزم خضر عباس نے موقع دیکھتے ہوئے گھر سے 8 تولہ سونا مالیت 30 لاکھ چوری کیا اور فرار ہو گیا۔
گرفتاری اور برآمدگی
ملت پارک پولیس نے مقدمہ درج کر کے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ملزم سے سونے کی 4 عدد چوڑیاں، 2 کڑے، 2 بالیاں، اور سونے کا ہار برآمد کر لیا گیا، جسے بعد میں مدعی کے حوالے کر دیا گیا۔








