چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے، پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،نوازشریف
نوازشریف کی مسلم لیگ ن کے پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہاہے کہ چاہتے ہیں مسلم لیگ ن گلگت میں کامیابی حاصل کرے۔ الیکشن کے لئے ہم ہر امیدوار سے انٹرویو کے بعد ٹکٹ کا فیصلہ کرتے ہیں۔ پارٹی میں اندرونی لڑائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا، میرٹ ہمارا نصب العین ہے، اور میرٹ پر فیصلہ مسلم لیگ ن کا اصول رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی باؤلر کگیسو ربادا کا منشیات کے استعمال کا اعتراف
انتخابات کے لئے تیاری
نوازشریف نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پارٹی عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ فضا بہت اچھی ہے، انتخابات کے نتائج اچھے آنے چاہئیں۔ ہمیں نظر رکھنی چاہیے کہ کون اچھا ہے اور کون نہیں۔ این ایف سی میں آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کا بھی حصہ ہوناچاہیے۔
امیدواروں کی درخواستیں
ان کا کہناتھا کہ 31دسمبر تک امیدواروں سے درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شہبازشریف سے کہوں گا آزادکشمیر اور گلگت بلتستان این ایف سی کے تحت فنڈز دیئے جائیں۔ ستھرا پنجاب منصوبہ دیکھ کر لگتا ہے کہ پنجاب ترقی کرتا ہوا صوبہ ہے۔ سیف سٹی پروگرام چل رہا ہے، اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام بھی جاری ہے۔








