میری نظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت، کوئی بھی پاکستان کا لیڈر اینٹی پاکستان نہیں ہے، سینیٹر علی ظفر
سینیٹر علی ظفر کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے میری نظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت، کوئی بھی پاکستان کا لیڈر اینٹی پاکستان نہیں ہے۔ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو پاکستان سب سے پہلے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوجی کی سر عام نریندر مودی کو گالیاں، ویڈیو وائرل ہوگئی
موجودہ صورت حال پر اظہار خیال
اپنے بیان میں انہوں نے کہا بہت افسوس ہوتا ہے جب ہم ایک دوسرے پر اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں کہ اینٹی پاکستان ہیں یا اینٹی اسٹیٹ ہیں۔ میرے خیال میں اگر آپ کسی بھی ٹی وی چینل پر اپنا مؤقف پیش کرنے جا رہے ہیں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ بھارتی ٹی وی چینلز پر نواز شریف اور بےنظیر بھٹو بھی آتے رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر بیان
“میری نظر میں کوئی بھی سیاسی جماعت، کوئی بھی پاکستان کا لیڈر اینٹی پاکستان نہیں ہے۔ جب پاکستان کی بات آتی ہے تو پاکستان سب سے پہلے ہے۔ بہت افسوس ہوتا ہے جب ہم ایک دوسرے پر اس طرح کے الزامات لگاتے ہیں کہ اینٹی پاکستان ہیں یا اینٹی اسٹیٹ ہیں۔ میرے خیال میں اگر آپ کسی بھی ٹی وی چینل… pic.twitter.com/Jo3YSIA0VS
— Barrister Syed Ali Zafar (@SyedAliZafar1) December 12, 2025








