پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، 4 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات میں ممکنہ کمی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کے لئے خوشخبری یہ ہے کہ 4 روز بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ متعلقہ محکمے نے ابتدائی ورکنگ تیار کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاؤں کا ہر کونہ ایک ویرانی اور بے سروسامانی کا جیتا جاگتا ثبوت تھا، مرچیں رگڑ رگڑ کر روٹی کا رول بنا لیتے، سالن پکانے کیلئے برتن تھے نہ سامان۔
نئی قیمتوں کا تجزیہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق 16 دسمبر سے پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی یوریشن فلم اکیڈمی ایوارڈز میں شاندار کامیابی، عطا تارڑ کی مبارکباد
قیمتوں کی منظوری کا عمل
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لئے ارسال کی جائے گی۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔ اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے نو پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 270 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔
دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔








