عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی: محسن نقوی
زائرین کے قیام کی مدت
برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ عراق جانے والے زائرین کو مقررہ مدت سے زائد قیام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: راشد لطیف خان یونیورسٹی میں جشنِ آزادی کی تقاریب، پاکستان کی 78 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا
پاکستان اور عراق کے اداروں کا تعاون
برسلز میں عراقی ہم منصب جنرل عبدالامیر الشمری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ زائرین سے متعلق پاکستان اور عراق کے ادارے قریبی رابطے میں رہیں گے۔ پاکستانی زائرین کی سلامتی، عزت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 3 افراد ہلاک، متعدد لاپتا
عراقی وزیر داخلہ کی تصدیق
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق عراقی وزیر داخلہ نے کہا پاکستانی وزارت داخلہ کی فہرست والے زائرین کو عراق آنے کی اجازت ہوگی، مشترکہ لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔
سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
ملاقات میں سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی اور انسانی سمگلنگ روکنے کے لیے میکینزم مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔








