وزیراعلیٰ مریم نواز کی پنجاب اسمبلی پارلیمینٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
مبارکباد کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب اسمبلی پارلیمینٹری رپورٹر پریس گیلری کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
نومنتخب عہدیدار
وزیراعلیٰ مریم نواز نے نومنتخب صدر خواجہ نصیر، سیکرٹری عباس حیدر نقوی، جائنٹ سیکرٹری فرزند علی اور اسسٹنٹ سیکرٹری واصف محمود کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
پریس گیلری کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ امید ہے پنجاب اسمبلی پریس گیلری کے نومنتخب عہدیدار ایوان کے تقدس کیلئے مثبت رپورٹنگ کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔








